0
Friday 29 Mar 2024 22:58

صیہونی ریاست کے وحشیانہ حملوں کے 175روز مکمل، 39 ہزار 623 فلسطینی شہید

صیہونی ریاست کے وحشیانہ حملوں کے 175روز مکمل، 39 ہزار 623 فلسطینی شہید
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں کے 175 روز مکمل ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ سے فلسطینی میڈیا آفس نے اپنے بیان میں کہا کہ 7 اکتوبر سے ابتک اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں 2 ہزار 888 وحشیانہ حملے کیے۔ فلسطینی میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 39 ہزار 623 فلسطینی شہید اور لاپتہ ہوگئے۔ شہداء میں 14 ہزار 350 بچے اور 9 ہزار 460 خواتین شامل ہیں۔

میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 32 ہزار 623 شہیدوں کی لاشیں اسپتالوں میں منتقل کی گئیں۔ فلسطینی میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی تعداد 75 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 364 طبی کارکنان، 48 امدادی کارکنان اور 137 صحافی شہید ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1125757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش