0
Saturday 30 Mar 2024 04:45

ہم ایران کی اسٹریٹجک امداد کے قدردان ہیں، حماس و جہاد اسلامی

ہم ایران کی اسٹریٹجک امداد کے قدردان ہیں، حماس و جہاد اسلامی
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ شب تہران میں فلسطینی مقاومتی تحریکوں "حماس" کے سربراہ "اسماعیل ھنیہ" اور "جہاد اسلامی" کے سربراہ "زیاد النخالہ" نے ملاقات کی، جس کی تفصیلات حماس نے اپنے ایک بیان میں جاری کیں۔ حماس نے بتایا کہ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے غزہ اور خطے کی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ دونوں شخصیات نے اس امر کی جانب زور دیا کہ جارحیت کے خاتمے، قابض فوجوں کے انخلاء، مہاجرین کی اپنے گھروں میں واپسی اور غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل تک مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔ حماس و جہاد اسلامی کے ان سربراہان نے فلسطینی عوام و مقاومت کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ٹھوس موقف اور اسٹریٹجک حمایت کو سراہا۔

انہوں نے امت مسلمہ سے مطالبہ کیا کہ قابض صیہونی رژیم سے مقابلے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں۔ انہوں نے اس ملاقات میں کہا کہ یمن، عراق اور جنوبی لبنان میں استقامتی فرنٹ کی کارروائیاں ہماری مقاومتی یکجہتی و یکسوئی کو ظاہر کرتی ہیں، جو ثابت کرتی ہیں کہ فلسطینی عوام قابض رژیم کے مقابلے میں تنہاء نہیں ہے۔ حماس نے اپنے جاری بیان میں اسرائیل کے لئے امریکہ کی بے دریغ حمایت کی جانب اشارہ بھی کیا۔ اس ملاقات میں اس امر کا بھی اعلان کیا گیا کہ صیہونی رژیم کی عسکری امداد کا تسلسل اور اس رژیم کے جرائم کی سیاسی پردہ پوشی کرنے کا مطلب غزہ میں ہونے والے جرائم میں شریک ہونا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1125789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش