0
Wednesday 10 Apr 2024 22:50

رفح پر حملے کے حتمی ہونے کے بارے نیتن یاہو کا دعوی حقیقت سے خالی ہے، سی این این

رفح پر حملے کے حتمی ہونے کے بارے نیتن یاہو کا دعوی حقیقت سے خالی ہے، سی این این
اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی کے انتہائی جنوبی مقام پر واقع دنیا کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر حملے کی تاریخ مقرر کرنے کے بارے میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دعووں و دھمکیوں کے بارے ایک اور امریکی میڈیا نے بھی اعلان کیا ہے کہ یہ تمام بیانات دکھاوے پر مبنی ہیں۔

معروف امریکی چینل سی این این (CNN) نے آج صبح امریکی حکام سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ (بائیڈن حکومت) کے سینیئر حکام بنجمن نیتن یاہو کے اس بیان کو کہ دنیا کی کوئی طاقت اسرائیل کو رفح میں داخل ہونے سے نہیں روک سکے گی، حقیقت سے عاری جانتے ہیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو بائیڈن کی انتظامیہ نے رفح آپریشن کے وقت کے بارے نیتن یاہو کے تبصروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے ایک کمزور سیاسی پوزیشن کے باعث دی جانے والی "کھوکھلی دھمکی" قرار دیا ہے!

اس حوالے سے امریکی حکام نے سی این این کو بتایا ہے کہ جوبائیڈن کو صیہونی وزیراعظم کی سیاسی صورتحال اور اپنی قدامت پسند کابینہ پر انحصار کے بارے اب بھی حساسیت لاحق ہے۔

قبل ازیں امریکی ای مجلے پولیٹیکو (Paltico) نے بھی امریکی و صہیونی حکام سے نقل کرتے ہوئے لکھا تھا کہ رفح پر حملے کے بارے میں نیتن یاہو کا دعوی اپنی گرتی حکومت کو سہارا دینے کے لئے سیاسی ہتھکنڈہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1127915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش