0
Friday 12 Apr 2024 19:35

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے درمیان بھارتی شہری ایران اور اسرائیل کا سفر نہ کریں، وزارت خارجہ کی ایڈوائزری

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے درمیان بھارتی شہری ایران اور اسرائیل کا سفر نہ کریں، وزارت خارجہ کی ایڈوائزری
اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت نے ہندوستانی شہریوں کو ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر ایران اور اسرائیل کا سفر نہ کریں اور جو لوگ وہاں پہلے سے موجود ہیں وہ انتہائی احتیاط برتیں۔ ایک ایڈوائزری میں وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام ہندوستانیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اگلے نوٹس تک ایران یا اسرائیل کا سفر نہ کریں۔ وزارت نے کہا کہ جو لوگ فی الحال ایران یا اسرائیل میں مقیم ہیں، ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ وہاں موجود ہندوستانی سفارت خانوں سے رابطہ کریں اور اپنا اندراج کرائیں۔ ان سے یہ بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے حوالے سے انتہائی احتیاط برتیں اور اپنی سرگرمیوں کو کم از کم حد تک محدود رکھیں۔ وزارت خارجہ نے کہا ’’ایران یا اسرائیل میں رہنے والے ہندوستانی وہاں کے سفارت خانوں سے فوری طور پر رابطہ قائم کریں، اپنا رجسٹریشن کرائیں اور تمام اپنی حفاظت کے پیش نظر کم سے کم باہر نکلیں‘‘۔

ہندوستان نے یہ سفری ہدایات امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے بعد جاری کی ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی انٹیلی جنس کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران آئندہ دو دنوں میں اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔ کئی بین الاقوامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایران اسرائیل پر جوہری حملہ کر سکتا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے یکم اپریل کو شام میں ایرانی سفارت خانے کے قریب میزائل حملہ کیا تھا۔ صیہونی حکومت کے اس جارحانہ حملے میں سپاہ پاسداران کے کمانڈر پاسبان حرم جنرل محمد رضا زاہدی اور جنرل محمد ہادی حاجی رحیمی جو شام میں ایران کے فوجی مبصر تھے، اپنے متعدد ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے۔ اس کے بعد ایران نے کہا تھا کہ اسرائیل سے بدلہ لیا جائے گا۔ یکم اپریل کو شام میں اپنے قونصل خانے پر حملے کے بعد ایران نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ اسرائیل کو اس کا منہ توڑ جواب دے گا لیکن وہ یہ کب اور کیسے کرنا ہے، اس کا اپنی سہولت کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1128138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش