0
Friday 12 Apr 2024 22:30

ایران نے علاقائی امن و استحکام کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، حسین امیر عبداللہیان

ایران نے علاقائی امن و استحکام کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، حسین امیر عبداللہیان
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور اٹلی کے وزرائے خارجہ بالترتیب "حسین امیر عبداللہیان" اور "انٹونی تاجانی" نے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت تازہ ترین علاقائی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر حسین امیر عبداللهیان نے دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ان روابط میں مزید وسعت کے لئے ایران کی آمادگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ سے خطے میں مثبت کردار ادا کرتا رہا ہے اور علاقائی امن و استحکام کے لئے تہران نے بڑی مشکلات جھیلی ہیں۔ انہوں نے بحیرہ احمر میں بحری نقل و حرکت کی حفاظت کی اہمیت بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اٹلی سے توقع ہے کہ وہ G7 کی سربراہی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے غزہ و مغربی کنارے میں صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی نسل کشی کو روکے گا اور جامع علاقائی امن کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔

دوسری جانب اٹلی کے وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات میں وسعت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دمشق میں ایرانی قونصلیٹ پر صیہونی حملے کے ردعمل میں ممکنہ جوابی کارروائی پر تہران سے تحمل کی درخواست کی۔ انٹونی تاجانی نے کہا کہ ایرانی سفارت پر اسرائیلی حملے کے بعد ہم نے یورپی یونین میں فوراََ اس قبیح حرکت کی مذمت کی۔ ظاہر ہے کہ سفارتی عمارات پر جارحیت نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے بھی بحیرہ احمر میں محفوظ کشتی رانی کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کے لئے ایران کے مثبت کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹلی پائیدار علاقائی امن کے قیام کے تسلسل کا مطالبہ کرتا ہے۔ اس گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دوطرفہ علاقائی و بین الاقوامی مشاورت کی اہمیت کو مورد توجہ قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 1128157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش