0
Saturday 13 Apr 2024 09:03

شہباز شریف کی نوشکی میں مسافروں کے اغوا کے بعد قتل کی مذمت، رپورٹ طلب

شہباز شریف کی نوشکی میں مسافروں کے اغوا کے بعد قتل کی مذمت، رپورٹ طلب
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نوشکی میں مسافروں کے اغوا کے بعد قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ شہباز شریف نے لرزہ خیز واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقتولین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے مقتولین کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کی بلندی درجات کیلئے دعاء بھی کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مجرموں اور سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ واضح رہے کہ کوئٹہ سے تفتان جانیوالی بس سے نو مسافر اتار کر قتل کر دیئے گئے، تمام لاشیں نوشکی کے پہاڑی علاقے میں پل کے نیچے سے ملیں، مقتولین کے جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں ماری گئیں۔
خبر کا کوڈ : 1128216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش