0
Saturday 13 Apr 2024 12:09

بی جے پی دوبارہ برسر اقتدار آجائے تو دستور بدل دیا جائیگا، راہل گاندھی

بی جے پی دوبارہ برسر اقتدار آجائے تو دستور بدل دیا جائیگا، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر پارٹی دوبارہ برسر اقتدار آتی ہے تو ملک کے دستور کو تبدیل کردے گی۔ راہل گاندھی آج ٹاملناڈو میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی صرف ملک کے معاشی نظام پر اپنی اجارہ داری چاہتے ہیں۔ بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ پارٹی کے قائدین کھلے عام کہہ رہے ہیں کہ اگر مرکز میں دوبارہ برسر اقتدار آجائیں تو ملک کے دستور کو تبدیل کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے وہ دور تھا جب ساری دنیا ہندوستان کو جمہوریت کی مشعل کے طور پر دیکھا کرتی تھی اور اب دنیا یہ تاثر ہے کہ ہندوستان کی جمہوریت، جمہوریت نہیں رہ گئی ہے۔ مودی پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کمیٹی کے سابق صدر نے کہا کہ بی جے پی صرف یہی چاہتے ہیں کہ ملک کے معاشی نظام اور مواصلاتی نظام (میڈیا) پر اپنی اجارہ داری رہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ آج ملک کو نظریاتی لڑائی کا سامنا ہے، ایک طرف سماجی انصاف، آمادی اور مساوات کا نظریہ ہے جس کے لئے اصلاح پسند لیڈر پیریار ای وی راما سوامی نے جدوجہد کی تھی جبکہ دوسری طرف آر ایس ایس، وزیراعظم مودی اور ان کی حکومت ہے۔ راہل گاندھی نے مزید الزام عائد کیا کہ نریندر مودی اور ان کی پارٹی کا نظریہ صرف ایک قوم، ایک لیڈر اور ایک زبان کا ہے۔ ٹاملناڈو کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے وعدہ کیا کہ ریاست کے نوجوانوں کو اپرنٹس شپ فراہم کرنے قانون سازی کی جائے گی، 30 لاکھ سرکاری جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔ انہوں نے تیقن دیا کہ اگر انڈیا بلاک کو اقتدار حاصل ہوجاتا ہے تو ٹاملناڈو میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ سرکاری جائیدادیں مخلوعہ ہیں، یہ جائیدادیں نوجوانوں کو فراہم کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1128231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش