0
Saturday 13 Apr 2024 19:34

حماس مجاہدین مسلم امہ کا فرض کفایہ ادا کر رہے ہیں، پیر آف مانکی شریف

حماس مجاہدین مسلم امہ کا فرض کفایہ ادا کر رہے ہیں، پیر آف مانکی شریف
اسلام ٹائمز۔ پیر آف مانکی شریف اور محافظان نظریہ پاکستان کے چیئرمین پیر زادہ محمد امین قادری نے تحریک حماس کے پولیٹکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ سے ان کے تین بیٹوں اور پوتے پوتیوں سمیت خاندان کے ساٹھ سے زائد افراد کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارض مقدس جلد صہیونیوں کا قبرستان بنے گا، صہیونی افواج کے مظالم پر عالمی ادارے کیوں خاموش ہیں، اسرائیلی وزیراعظم پر فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ حماس مجاہدین مسلم امہ کا فرض کفایہ ادا کر رہے ہیں، حماس مجاہدین کیساتھ اللہ کی مدد اور نصرت شامل ہے، فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، 37 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 50 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 57 اسلامی ممالک کے سربران مملکت خاموش تماشائی کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا عالم اسلام متحد ہوکر مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلئے نکلیں۔ اسلام اور کفر کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ پوری دنیا میں مسلمانوں کا لہو پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے۔ مسلم قوم کے دلوں میں اہل طاقت کیلئے دن بدن بڑھتی نفرت ان کے متعصبانہ اور غیر منصفانہ رویوں کیوجہ سے زورپکڑ رہی ہے، فلسطین سے کشمیر تک انڈیا سے چین تک مسلمان مظالم کا شکار ہیں، مگر دنیا کے خود ساختہ امام مدہوش ہیں۔ پیر زادہ محمد امین قادری کا کہنا تھا مسلم حکمران بے حسی کا کفن اوڑھے بے غیرتی کی قبر میں دفن ہو چکے ہیں، امت مسلمہ کے تمام مسائل کا واحد حل اتحاد امت اور ملی وحدت میں مضمر ہے۔ اسلامی ممالک کو اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ اقوام متحدہ مسلمانوں کے مسائل حل کرانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا ناسور یہود اور اسرائیل ہے جو ایک مذہب نہیں بلکہ مفاد پرست قوم ہے۔ استعمار فلسطین کو زیادہ دیر غلام نہیں رکھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ قبلہ اوّل کی آزادی کیلئے اسلامی ممالک کا اتحاد ضروری ہے۔ عرب ممالک تیل کی ایک دن سپلائی بند کر کے امریکہ کو اسرائیل نواز فلسطین پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔ امریکہ کی فلسطین پالیسی اسلام دشمنی پر مبنی ہے۔ نئی عالمی سرد جنگ میں مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ مسلم حکمران اسلام دشمن طاقتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ مسلمانوں کیخلاف ہر سازش کے پیچھے یہودیوں کا ہاتھ ہے۔ اہل حق امریکہ کی استعماریت اور سامراجیت کی مزاحمت کریں گے۔ مسلم ممالک کے باہمی جھگڑوں کی وجہ سے مسئلہ فلسطین حل نہیں ہو رہا۔ امریکہ مسئلہ فلسطین کی آڑ میں معصوم فلسطینیوں پر جبر اور ظلم کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1128330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش