0
Wednesday 17 Apr 2024 13:13

سکھر، یوم انھدام جنت البقیع، شیعہ رابطہ کاؤنسل اور ولی العصر آرگنائزیشن کیجانب سے احتجاجی ریلی

سکھر، یوم انھدام جنت البقیع، شیعہ رابطہ کاؤنسل اور ولی العصر آرگنائزیشن کیجانب سے احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ 8 شوال 1445 ھجری مطابق 17 اپریل 2024ء یوم انھدام جنت البقیع کے سوگ و غم کے دن شیعہ رابطہ کاؤنسل ضلع سکھر و ولی العصر آرگنائزیشن سکھر طرف سے قاسم پارک سے پریس کلب سکھر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے، وہ نعرے لگا رہے تھے کہ آل سعود نے 8 شوال 1344 ھجری میں جنت البقیع مدینہ منورہ میں حضرت بی بی سیدہ فاطمۃالزھراء سلام اللہ علیھا و حضرت امام حسن علیہ السلام و حضرت امام زین العابدین علیہ السلام و حضرت امام محمد باقر علیہ السلام و حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام و  دیگر اہل بیت اطھار علیھم السلام ،امھات المؤمنین اور اصحاب کی قبور پر گنبذ اور روضوں کو مسمار کرکے اسلامی آثار و شعائر اللہ کو مٹانے کا عمل انجام دیا ہے، جس پر پوری امت اسلامی سعودی حکمرانوں کے اس عمل پر نفرت کا اظھار کرتی ہے۔

شرکاء نے اپنے نعروں کہا کہ تعمیر کرو تعمیر کرو جنت البقیع کو تعمیر کرو، آل سعود پر لعنت، آمریکہ و اسرائیل پر لعنت، ہے ہماری درسگاہ کربلاء کربلاء۔ سعودی حکمران جلدی مزارات کو تعمیر کرنے کی اجازت دیں۔ مظاہرین سے مولانا غلام عباس جتوئی، مولانا سید ذکی حیدر شاہ، مولانا برکت علی سھتو، مولانا ذیشان علی، مولانا عبداللہ مطھری، مولانا منیر احمد جعفری خطاب کیا اور شرکاء میں علامہ علی بخش سجادی چئیرمین شیعہ رابطہ کاؤنسل ضلع سکھر، مولوی نوید سولنگی، یاسین میتلو، قادر بخش دل جنرل سیکریٹری شیعہ رابطہ کاؤنسل، عظیم زنگیجو یو سی علی واھن روھڑی ، الطاف حسین میرانی، غلام شبیر میتلو۔ مقررین نے ایران کے اسرائیل پر حملے کی تعریف کی اور اس پر خوشی کا اظھار کیا کہ ایک اسلامی ملک نے اسرائیل پر حملہ کرکے بتا دیا کہ اب وہ وقت دور نہیں، جب اسرائیل صفحہ ھستی سے نیست و نابود ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1129326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش