0
Thursday 18 Apr 2024 00:39

ایک مغربی ملک کے سفیر نےکہا عمران کو چھوڑ دیں، پی ٹی آئی ختم ہونیوالی ہے، شاندانہ گلزار

ایک مغربی ملک کے سفیر نےکہا عمران کو چھوڑ دیں، پی ٹی آئی ختم ہونیوالی ہے، شاندانہ گلزار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار  نے دعویٰ کیا ہےکہ ایک مغربی ملک کے سفیر نے انہیں بلا کر کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو  چھوڑ دیں کیونکہ تحریک انصاف ختم ہونے والی ہے۔ یہ دعویٰ انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار  کا کہنا تھا کہ  ایک مغربی ملک کے سفیر نے انہیں بلا کر کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو چھوڑ دیں کیونکہ تحریک انصاف ختم ہونے والی ہے۔

اس موقع پر شاندانہ گلزار  نے پارٹی میں سینیئر  رہنماؤں کو نظر انداز کیے جانے کا شکوہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو عمران خان کے لیے ایک ٹوئٹ نہیں کرتے، کبھی جلسے میں نہیں آئے، احتجاج نہیں کیا وہ بھی عہدوں پر آرہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1129371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش