0
Thursday 18 Apr 2024 05:51

بانی چیئرمین کی قید اور ان تک محدود رسائی ہمارے لیے چیلنج ہے، ولید اقبال

بانی چیئرمین کی قید اور ان تک محدود رسائی ہمارے لیے چیلنج ہے، ولید اقبال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن ہماری تحریک میں شامل ہوتے ہیں تو ان کو ویلکم کریں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اپنا کردار ادا کررہی ہے، اہم معاملات میں عمران خان کی براہ راست رائے لی جاتی ہے، پارٹی کا مرکزی کردار موجود نہ ہو تو چیلنجز بڑھ جاتے ہیں، بانی چیئرمین کی قید اور ان تک ہماری محدود رسائی ہمارے لیے چیلنج ہے، عمران خان سے ملاقات میں کوئی پرائیویسی نہیں ہوتی، ملاقات میں آپ سنے، دیکھے جا رہے اور ریکارڈ ہورہے ہوتے ہیں، نہ صرف ہماری پارٹی بلکہ ہمارا ووٹ بینک بھی متحد ہے۔

ولید اقبال نے کہا کہ شیر افضل مروت کے سعودی عرب سے متعلق بیان سے پارٹی نے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے، پی ٹی آئی نے شیر افضل کی باتوں کو حقائق کے مکمل منافی قرار دیا ہے، شیر افضل مروت نے جو کچھ وہ ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے، پارٹی کا موقف نہیں ہے۔ ولید اقبال کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں متضاد رائے ہونا کوئی غیرمعمولی بات نہیں ہے، متصادم رائے کا اظہار مسلم لیگ ن میں ہو رہا ہے، وزیراطلاعات کہہ رہے ہیں جاوید لطیف کے الزامات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے، پیپلز پارٹی کوئی پوزیشن نہیں لے رہی ہر معاملہ پر خاموش ہے۔ ولید اقبال نے کہا کہ عمران خان تک نامہ نگاروں کو محدود رسائی ہے، وہ اپنا پیغام محدود حد تک ہی پہنچا سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ولید اقبال نے کہا کہ ہمیں جس طرح دیوار سے لگایا جارہا ہے اس پر ہمارا مزاحمت کا موقف موجود ہے، عمران خان نے کبھی بھی مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا ہے، ہمارے بارے میں پالیسی نہیں بدل رہی ہمیں مسلسل جبر کا سامنا ہے، کوئی ہماری طرف ہاتھ بڑھائے تو ہم بھی ان کی طرف ہاتھ بڑھائیں گے۔ ولید اقبال کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ہماری ہم خیال ہے تو ہر صورت انہیں مدعو کرنا چاہیں گے، اگر وہ خیبرپختونخوا میں عہدوں کا مطالبہ کررہے ہیں تو علی امین گنڈاپور کا سخت زبان استعمال کرنا جائز ہے، مولانافضل الرحمٰن کی ایک تاریخ ہے جسے سب جانتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1129385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش