0
Thursday 18 Apr 2024 07:11

ڈونلڈ لو سے پاکستانی وزارت خزانہ کے وفد کی ملاقات

ڈونلڈ لو سے پاکستانی وزارت خزانہ کے وفد کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا کے محکمہ خارجہ کے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے معاون وزیرِ خارجہ ڈونلڈ لو اور امریکی محکمہ خارجہ کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری الزبتھ ہورسٹ سے ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے واشنگٹن کے عزم کا اعادہ کیا۔ سوشل میڈیا پر وزارت خزانہ کی پوسٹ  کے مطابق یہ ملاقات ورلڈ بینک ہیڈکوارٹر میں ہوئی، جہاں وزیر خزانہ نے امریکی عہدیداران کو پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ دی۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس کی بنیاد کو وسیع، توانائی کے شعبے کو ہموار اور نجکاری ترجیح ہے۔ ملاقات میں متبادل توانائی، زراعت، آب و ہوا اور ٹیک انڈسٹری کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیرخزانہ نے پاک امریکا اقتصادی شراکت داری کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا۔ وزیرخزانہ نے آئی ٹی، زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بھی گفتگو کی۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان یو ایس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے ساتھ مل کر کام کرے گا، پاکستان ایگزم بینک کے ساتھ بھی کام کرے گا۔ 

 
خبر کا کوڈ : 1129416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش