0
Thursday 18 Apr 2024 09:41

ایران نے امت مسلمہ کی بھرپور ترجمانی کی، چوہدری محمد الیاس

ایران نے امت مسلمہ کی بھرپور ترجمانی کی، چوہدری محمد الیاس
اسلام ٹائمز۔ سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ضلع کوٹلی و مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد الیاس نے کہا ہے کہ اسرائیل دہشگرد ملک ہے، ایران نے پوری امت مسلمہ کی بھرپور ترجمانی کی اب وقت آ گیا ہے سارے اسلامی ممالک ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر یہود و ہنود کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہزاروں فلسطینیوں کے خون سے اسرائیل کے دونوں ہاتھ رنگین ہو چکے ہیں، تمام اسلامی ممالک اسرائیل کو فضائی راستہ دینے سے گریز کریں اور فلسطین کی بھرپور مدد کریں انشاءاللہ فتح امت مسلمہ کی ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جتنا ظلم و جبر اسرائیل نے فلسطین کے اندر کیا اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، اسرائیل کا فلسطین کے اندر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے کے باوجود فلسطینوں کے حوصلے آج بھی بلند ہیں، فلسطینیوں کے ساتھ اللہ تبارک و تعالیٰ کی مدد ہے، انشاءاللہ وہ ہر صورت میں کامیاب و کامران ہونگے اور اسرائیل نیست و نابود ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ قبل اول کی آزادی ہم ساری امت مسلمہ کا اولین فرض ہے پوری دنیا کی امت مسلمہ کو ہر پلیٹ فارم پر اپنی آواز بلند کرنی چاہیے، صہیونی قوتوں کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑے گی اور انشاء اللہ تعالیٰ فلسطین جلد آزاد ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 1129443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش