0
Thursday 18 Apr 2024 10:40

عالمی برادری بھارت کو بیگناہ کشمیریوں پر مظالم سے روکے، نعیم خان

عالمی برادری بھارت کو بیگناہ کشمیریوں پر مظالم سے روکے، نعیم خان
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند سینئر رہنما نعیم احمد خان نے بھارتی فورسز کی طرف سے بے کشمیریوں کی بلاجواز گرفتاریوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو بیگناہ کشمیریوں پر مظالم سے روکے۔ ذرائع کے مطابق نعیم احمد خان نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی پارلیمنٹ کے نام نہاد انتخابات سے پہلے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاریوں میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں اظہار رائے کی آزادی کا حق مکمل طور پر سلب کر لیا ہے، اختلاف رائے کو بے رحمی سے دبایا جا رہا ہے، سیاسی اور حقوق کے کارکنوں کو بڑے پیمانے پر گرفتار کیا جا رہا ہے۔

نعیم احمد خان نے کہا کہ گرفتار کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد اپنے گھروں سے بہت دور بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیریوں کا واحد مطالبہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی اور اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت کا حصول ہے، کشمیریوں کا بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں رچائے جانے والے انتخابی ڈراموں سے کوئی لینا دینا نہیں۔ نعیم احمد خان نے اپنے پیغام میں شہید مزاحمتی رہنما شہید ایس حمید وانی کو آج ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس حمید نے ایک عظیم مقصد کیلئے اپنی جان قربان کی۔ بھارتی فوجیوں نے ایس حمید وانی کو 18 اپریل 1998ء کو سری نگر میں شہید کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1129452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش