0
Friday 19 Apr 2024 12:53

کوئٹہ، بلوچستان کابینہ اراکین کی تقریب حلف برداری، 14 اراکین نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ، بلوچستان کابینہ اراکین کی تقریب حلف برداری، 14 اراکین نے حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی نئی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ کابینہ میں 14 اراکین نے حلف اٹھایا ہے، جن میں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے رہنماء شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کی صوبائی کابینہ نے آج گورنر ہاؤس کوئٹہ میں حلف اٹھا لیا۔ نئی کابینہ میں حلف اٹھانے والوں میں میرظہور بلیدی، طارق مگسی، سردار عبدالرحمان کھتران، حاجی علی مدد جتک، نور محمد دمڑ، میر سلیم کھوسہ، صادق عمرانی، راحیلہ حمید درانی، سردار فیصل جمالی، بخت محمد کاکڑ، میر عاصم کرد گیلو، سردار سرفراز ڈومکی، میر ضیاء لانگو اور میر شیعب نوشیروانی شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ان وزراء کے علاوہ 4 مشیر بھی کابینہ میں شامل ہونگے۔ جن میں علی حسن زہری، غلام رسول عمرانی، ربابہ خان اور نسیم الرحمان خان شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1129700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش