0
Saturday 20 Apr 2024 01:01

مقتول شارق جمال کی بیٹی کی ڈاکٹر عثمان انور کو درخواست

مقتول شارق جمال کی بیٹی کی ڈاکٹر عثمان انور کو درخواست
اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی شارق جمال کے قتل کا مقدمہ خارج ہونے پر بیٹی نے آئی جی پنجاب کو درخواست دے دی۔ حانیہ شارق نے درخواست میں آئی جی پنجاب سے کہا کہ پولیس اپنے ہی افسر کے قتل کی تفتیش میں ناکام رہی ہے۔ درخواست میں مزید کہاکہ ڈی آئی جی شارق جمال کی اکلوتی بیٹی ہوں، بیان ریکارڈ کیا جائے۔ تفتیش میں واٹس ایپ چیٹ اور جائیداد کے کاغذات کو مثل کا حصہ ہی نہیں بنایا گیا۔

حانیہ شارق کی درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ ڈکیتی کی گئی اشیا اور سی سی ٹی وی فوٹیجز پر بھی تفتیش نہیں کی گئی۔ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کروائی جائے۔لاہور پولیس کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال 22 جولائی 2023ء کو لاہور میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق موت کی وجہ ادویات کا زائد استعمال تھا لیکن بیٹی کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1129827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش