0
Saturday 20 Apr 2024 11:17

بھارت کشمیریوں کو شدید انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہا ہے، حریت کانفرنس

بھارت کشمیریوں کو شدید انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہا ہے، حریت کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں محاصروں اور تلاشی کی کارروائی، گھروں پر چھاپوں اور بے گناہ لوگوں کی پکڑ دھکڑ میں تیزی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر گرفتار کے ان کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو چلینج کرنے پر کشمیریوں کو شدید انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور اس کا جانبدار میڈیا مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہونے کا دعوی کر رہے ہیں لیکن بھارتی فورسز کی طرف سے علاقے میں جاری جبر و استبداد کی کارروائیاں اس دعوے کی مکمل طور نفی کر رہی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی فوج جابرانہ کارروائیوں نے مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت اور گھٹن کا ایک ایسا ماحول پیدا کر دیا ہے کہ لوگ بات کرنے سے کتراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت مقبوضہ علاقے کے حالات کے حوالے سے دنیا کو مسلسل گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش