0
Wednesday 24 Apr 2024 23:56

آئندہ 5 روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 5 روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 5 روز کے دوران آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث برساتی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 26 تا 27 اپریل بلوچستان نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، گوادر، کیچ آواران کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

27 تا 28 اپریل دیر، سوات، چترال، مانسہرہ اور کوہستان کے مقامی ندی نالوں میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صوتحال متوقع ہے۔ 27 تا 29 اپریل تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع ہے۔ ممکنہ صورتحال کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے تمام پی ڈی ایم ایز اور دیگر انتظامی اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کاشتکاروں کو فصل خصوصاً گندم کی کٹائی کے حوالے سے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے معمولات تشکیل دینے جبکہ سیاحوں و مسافروں کو پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے اور سفر ضروری ہو تو موسم اور راستوں کی صورتحال سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش