0
Thursday 25 Apr 2024 15:32

عدالت نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا

عدالت نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا اسپیکر کی معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا الیکشن کمیشن کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا گیا۔ سپریم کورٹ نے تمام امیدواروں کی رضامندی سے معاملہ دوبارہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔ سپریم کورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن تمام امیدواروں کو سن کر 10 روز میں فیصلہ کرے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جس میں عدالت کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ کس ضابطے کے تحت الیکشن کمیشن نے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا۔ الیکشن کمیشن نے 12 پولنگ اسٹیشنز کو دیکھا مگر دیگر کو نظرانداز کر دیا۔ ڈی جی لاء الیکشن کمیشن کے مطابق جن 12 پولنگ اسٹیشنز پر زیادہ ٹرن آﺅٹ کی درخواست کی گئی، صرف انہی کو دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے مخالف امیدوار اصغر خان اچکزئی کی درخواست پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ کا حکم دے کر اسپیکر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1131017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش