0
Thursday 25 Apr 2024 19:58

کراچی کے حالات کی ذمے دار 16 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، منعم ظفر

کراچی کے حالات کی ذمے دار 16 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، منعم ظفر
اسلام ٹائمز۔ عبوری امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ کراچی پر ڈکیتوں کا راج ہے، لاقانونیت ہے، ان حالات کی ذمے دار 16 سال سے سندھ پر پیپلز پارٹی کی حکومت اور پولیس ہے۔ کراچی میں عبوری امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آگے بڑھتا ہے تو پورا پاکستان آگے بڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 2024ء میں اب تک 17 ہزار وارداتیں ہو چکی ہیں، 2022ء، 2023ء اور 2024ء میں 285 افراد قتل کیے گئے۔ عبوری امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ وزیرِ داخلہ سندھ کہتے ہیں کہ جب کاروبارِ زندگی چلتا ہے تو اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں، وزیرِ داخلہ صاحب اس شہر نے بہت لاشیں اٹھائی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کاروبارِ زندگی تب چلتا ہے جب امن ہو، ایک وزیر کراچی کا مقابلہ نیویارک سے کرتے ہیں۔عبوری امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ آئی جی کہتے ہیں کہ اعداد و شمار کو بڑھا چڑھا کر بتایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں جرائم کو روکنا ہوگا، جس کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پابند کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1131070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش