0
Thursday 25 Apr 2024 20:18

پاکستان اور سری لنکا سے ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی کو گرفتار کرنے کو کہا تھا، ارجنٹائن

پاکستان اور سری لنکا سے ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی کو گرفتار کرنے کو کہا تھا، ارجنٹائن
اسلام ٹائمز۔ ارجنٹائن نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن نے انٹرپول سے کہا ہے کہ وہ 1994ء میں بیونس آئرس میں یہودی کمیونٹی سینٹر پر ہونے والے بم دھماکے میں ایران کے وزیرِ داخلہ کو گرفتار کرے۔ ایک بیان میں وزارت خارجہ نے کہا کہ احمد وحیدی پاکستان اور سری لنکا کا دورہ کرنے والے ایرانی وفد کا حصہ تھے اور انٹرپول نے ارجنٹائن کی درخواست پر ان کی گرفتاری کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ ارجنٹائن کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان اور سری لنکا سے بھی سے بھی وحیدی کو گرفتار کرنے کو کہا تھا۔ اپریل کو ارجنٹائن کی ایک عدالت نے 1994 میں بیونس آئرس میں اے ایم آئی اے یہودی کمیونٹی سینٹر کے خلاف حملے اور دو سال قبل اسرائیلی سفارت خانے کے خلاف بم حملے کا الزام ایران پر لگایا جس میں 29 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1131073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش