0
Thursday 25 Apr 2024 21:09

بھارتی عوام آئین کو بچانے کیلئے ووٹ دیں، راہل گاندھی

بھارتی عوام آئین کو بچانے کیلئے ووٹ دیں، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ سے ایک دن قبل کانگریس لیڈر اور وائناڈ سے پارٹی کے امیدوار راہل گاندھی نے لوگوں سے آئین کو بچانے کے لئے ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ وائناڈ میں بھی اسی مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لئے اس الیکشن میں ’فرینڈلی پیریڈ‘ سے نکل کر ’ہندوستانیوں کی حکومت‘ بنا کر جمہوریت کا اپنا فرض ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت بنانا کانگریس کا عزم ہے، کانگریس عوام کو 5 گارنٹیاں دے رہی ہے جو آپ کی تقدیر بدل دے گی۔

پانچ گارنٹیوں پر بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس بھرتی بھروسہ اور 30 لاکھ سرکاری عہدوں پر فوری مستقل تقرری، ہر گریجویٹ اور ڈپلومہ ہولڈر کو ایک لاکھ روپے سالانہ اسٹائپنڈ کے اپرینٹس شپ اور امتحان میں پیپر لیک ہونے کو روکنے کے لئے نیا قانون بنا کر پُراعتماد طریقہ سے امتحان کے انعقاد کی گارنٹی دیتی ہے۔ گاندھی نے کہا کہ کانگریس گگ اکونامی کی ورک فورس کے لئے کام کے بہتر ماحول، پنشن اور سماجی تحفظ 5000 کروڑ روپے کے قومی فنڈ سے ضلع سطح پر نوجوانوں کو اسٹارٹ اپ فنڈز دے کر اور انہیں کاروباری بنانے کی گارنٹی بھی دیتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 19 اپریل کو 102 پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ 13 ریاستوں کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی مہم بدھ کی شام کو ختم ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 1131087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش