0
Thursday 25 Apr 2024 22:18

عالمی عدالت انصاف کیجانب سے غاصب صیہونی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانیکے امکان پر تل ابیب میں ہنگامی اجلاس منعقد

عالمی عدالت انصاف کیجانب سے غاصب صیہونی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانیکے امکان پر تل ابیب میں ہنگامی اجلاس منعقد
اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم کی اندرونی سلامتی کونسل نے ایک ایسے وقت میں کہ جب غزہ میں کھلے جنگی جرائم کے ارتکاب کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف (ICJ) کی جانب سے رواں ماہ کے آخر تک غاصب صیہونی رژیم کے متعدد اعلی عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کے بارے قیاس آرائیاں زور پکڑ چکی ہیں، آج ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا ہے۔
 
روسی ای مجلے روسیا الیوم کے مطابق عبرانی زبان کے صیہونی چینل 12 نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب کو ایسی معلومات حاصل ہوئی ہیں کہ جن کی بناء پر اس بات کا قوی امکان ہے کہ ہیگ کی عالمی عدالت انصاف جاری ماہ کے دوران ہی غاصب صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو، صیہونی وزیر جنگ یوایو گیلنٹ اور اسرائیلی آرمی چیف ہرزی ہالیوی سمیت غاصب صیہونی رژیم کے متعدد اعلی عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دے گی۔

اسی سلسلے میں عبرانی چینل 13 نے بھی خبر دی ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی داخلی سلامتی کونسل نے اپنے خفیہ اجلاس میں اس رژیم کے متعدد اعلی سیاسی و فوجی رہنماؤں کی بین الاقوامی سطح پر گرفتاری کے حکم نامے سے متعلق منظرناموں کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔

عبرانی چینل نے یہ اعلان بھی کیا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیلی وزیر جنگ یوایو گیلنٹ اور سربراہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہرزی ہالیوی کے ساتھ ساتھ غاصب صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے لئے بھی گرفتاری وارنٹ جاری کئے جانے کا قوی امکان ہے۔

اسرائیلی چینل 12 نے گذشتہ جمعرات کے روز بھی انکشاف کیا تھا کہ عالمی عدالت انصاف کو، اپنے اور دیگر اعلی صیہونی اہلکاروں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے سے روکنے کے لئے غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے برطانوی و جرمن وزرائے خارجہ سے بھی ثالثی کی درخواست کی ہے!
خبر کا کوڈ : 1131130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش