0
Thursday 23 Feb 2012 23:25

شہیدوں کے خون نے کربلا کو آج بھی زندہ کر رکھا ہے، آئی ایس او پاکستان

شہیدوں کے خون نے کربلا کو آج بھی زندہ کر رکھا ہے، آئی ایس او پاکستان
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت برادر سفیر حسین کی شہداء خانپور کے چہلم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزداری سیدالشہداء بم دھماکوں سے نہیں روکی جا سکتی بلکہ یہ اور بھی بڑھتی ہے، حضرت امام حسین (ع) کی زندگی سے ہمیں یہی درس ملتا ہے کہ جابر اور ظالم حکمران کے خلاف قیام کرے اور آج پاکستان کے اندر بھی ہمیں ظالم اور جابر حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان کے اندر خصوصاً کوئٹہ، کراچی، پارچنار میں شہداء کے خون نے پھر سے کربلا کو زندہ کر دیا ہے اور حکمران یزیدی کردار کرتے ہوئے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ شہداء کے قاتل سرِ عام آزاد پھر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان ظالم اور جابر حکمرانوں کے کردار کی شدید مذمت کرتے ہیں اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یزیدی کردار ادا کرنا چھوڑ دے اور جلد سے جلد بے گناہ شہداء کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔ انہوں نے کہ ملک تشیع محب وطن ہے اور ہماری اس حب الوطنی کو بزدلی سمجھا جا رہا ہے۔ سفیر حسین نے کہا کہ سانحہ خانپور کے نامزد ملزم دندناتے پھر رہے ہیں اور کوئی ان پر ہاتھ نہیں ڈالتا جس سے دو باتیں واضح ہوتی ہیں ایک یہ کہ حکومت ان شرپسندوں سے ملی ہوئی ہے اور دوسری یہ کہ دہشت گرد اتنے طاقتور ہیں کہ حکومت رٹ ان کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج جہاں سر زمین پاکستان کو فرقہ واریت سے پاک کرنے کی ضرورت ہے وہی پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دینے والی کالعدم جماعتوں کے خلاف بھی بڑے پیمانے پر کارروائی کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ امت مسلمہ میں تفرقہ ڈالنا مسلمان دشمن عناصر امریکا اسرائیل اور بھارت کا کام ہے کوئی بھی مسلمان مسلمان کے خون کا خصوصاََ ذکر حسین (ع) کا دشمن نہیں ہو سکتا اور فرقہ واریت کو فروغ دینا استعمار کی ہی سازش ہے۔

سفیر حسین نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو چاہیے کہ کالعدم جماعتوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو ازخود نوٹس لیں اور ان کی سرپرستی کرنے والے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ سے پوچھا جائے کہ وہ کس کی اشارے پر ملک کو فرقہ واریت اور شدت پسندی کی آگ میں جھونکنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے نوجوان وطن عزیز کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں اور ہم کسی استعماری ایجنٹ کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ وطن عزیز کے امن وامان کو خراب کرنے کی کوشش کرئے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکہ کے پاکستان کے تمام شہروں میں قائم سفارتخانے اور قونصلیٹ بند کر دیے جائیں صرف اسلام آباد میں سفارتخانہ رہنے دیا جائے کیوں کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی سرپرستی امریکی قونصلیٹ ہی کر رہے ہیں اور بلوچستان میں بھی امریکہ، اسرائیل اور بھارت ملوث ہیں جن کو عالمی سطح پربے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اگر پاکستان سے نکال دیا جائے تو ملک میں امن قائم ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 140309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش