0
Thursday 12 Nov 2009 12:48

جنگی جرائم پر اسرائیل کو سزا ملنی چاہئے،جنگی جرائم کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ بیٹھنے کو اپنی توہین سمجھتا ہوں،رجب طیب اردگان

جنگی جرائم پر اسرائیل کو سزا ملنی چاہئے،جنگی جرائم کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ بیٹھنے کو اپنی توہین سمجھتا ہوں،رجب طیب اردگان

استنبول:ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ جنگ کے دوران بد ترین ریاستی دہشت گردی اور جنگی جرائم کا ارتکاب کیا،جس پر اسے ضرور سزا ملنی چاہیے۔سوڈانی صدر عمر البشیر کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جنگی مجرم بنیامین نیتن یاھو کے مقابلے میں وہ عمرالبشیر کو ہزار درجے ترجیح دیتے ہیں۔ ان کا ملک غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی تیار کردہ گولڈ سٹون کی رپورٹ کی روشنی میں تل ابیب کے خلاف کارروائی کے حق میں ہیں اور اسرائیل کے خلاف اس رپورٹ کی حمایت کریں گے۔ ترک وزیراعظم نے کہا کہ وہ دارفور کے مسئلے پر سوڈان کے ساتھ ہر ممکن تعاون پر تیار ہیں۔ اردگان نے مزید کہا کہ دنیا کو دارفور میں سوڈانی حکومت کی کارروائیاں جنگی جرائم دکھائی دیتی ہیں حالانکہ جو کچھ غزہ میں ہوا دار فور میں اس کا عشر عشیر بھی نہیں۔اردگان نے کہا کہ انہوں نے 2006ء میں سوڈان کے علاقے دارفور کا دورہ کیا۔تاہم اس دوران انہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ترک وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی جنگی مجرم بنیامین نیتن یاھو کے مقابلے میں وہ عمرالبشیر کو ہزار درجے ترجیح دیتے ہیں۔ وہ سوڈان کے ساتھ دارفور کے معاملے پر بات چیت کرنے اور تعاون کرنے پر تیار ہیں جبکہ اسرائیل کے ساتھ اس کے جنگی جرائم کی وجہ سے بیٹھنے کو اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی میڈیا "برائی کا محور" ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ترک وزیراعظم اور سوڈانی صدر کے درمیان ملاقات پر شدید تنقید کی ہے۔

خبر کا کوڈ : 14948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش