0
Thursday 2 Aug 2012 23:17

شہید الحسینی کی برسی، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے زیراہتمام تقریب 6 اگست کو منعقد ہوگی

شہید الحسینی کی برسی، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے زیراہتمام تقریب 6 اگست کو منعقد ہوگی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام 6 اگست بروز اتوار جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوگی، جس سے علامہ قاضی شبیر حسین علوی، شاعر اہل بیت زوار حسین بسمل اور مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل کے علاوہ دیگر مقررین خطاب کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید قائد کے افکار کو زندہ رکھنا ہمارے لیے واجب ہے، یہ شہید قائد کی روحانیت ہی ہے کہ جس سے آج پاکستان میں رہبریت اور ولایت فقیہ کی خیرات تقسیم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کی طرح ملتان میں بھی ہم اپنے شہید قائد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 6 اگست بروز اتوار کو جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں برسی کی تقریب منعقد کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 184440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش