0
Wednesday 12 Feb 2014 00:29

ملت ایران دھمکیوں اور پابندیوں سے کبھی مرعوب ہوئی ہے اور نہ ہی آئندہ ان سے خوفزدہ ہوگی، ڈاکٹر حسن روحانی

ملت ایران دھمکیوں اور پابندیوں سے کبھی مرعوب ہوئی ہے اور نہ ہی آئندہ ان سے خوفزدہ ہوگی، ڈاکٹر حسن روحانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ 22 بہمن بمطابق 11 فروری کا دن تمام حریت پسندوں کیلئے آزادی کا جشن منانے کا دن ہے۔ ایرانی صدر نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 35ویں سالگرہ کی مناسبت سے آزادی اسکوائر پر لاکھوں ایرانی عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب، اس سرزمین میں اسلام کی نجات اور ایرانی قوم کی سربلندی و عزت کا باعث بنا۔ ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ 35  سال قبل اسی دن ملت ایران نے دور اندیش اور روشن ضمیر فقیہ و قائد حضرت امام خمینی (رہ) کی قیادت میں، ظالم اور ڈکٹیر حکومت کے خلاف استقامت و پائیداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامی انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی ایک قبیلے، ایک قوم، ایک طبقے یا ایک دھڑے کی کامیابی نہيں تھی بلکہ تمام ایرانی عوام کی کامیابی تھی۔
 
اسلامی جمہوری ایران کے صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کو کسی غیر ملکی طاقت کی حمایت حاصل نہ تھی، بلکہ یہ ملت ایران تھی جس نے اپنے دینی اور اسلامی محرک اور جذبے کے ذریعے اہانتوں اور حقارتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی یہ سمجھتے تھے کہ ایران کی سرزمین اور حکومت پر ان کا قبضہ ہے اور اسی لئے وہ ہر جگہ پر مداخلت کرتے تھے، لیکن ایرانی قوم نے ان کو اپنی استقامت و پائيداری کے ذریعے ایران سے بے دخل کر دیا۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ مغرب اب یہ اچھی طرح سمجھ گيا ہے کہ بائیکاٹ اور پابندیوں کا راستہ غلط اور نادرست ہے اور جو کوئی بھی دھمکیوں یا پابندیوں کی سیاست کرے گا، اس کی سرنوشت بھی تاریخ کے تمام ظالموں اور جارحین کی طرح ہی ہوگی۔ ایرانی صدر نے فائیو پلس ون گروپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی مذاکرات، یورپ اور امریکہ کے لئے ایک تاریخی موقع ہیں، لہذا اگر وہ ایٹمی مذاکرات میں قانون، ملت ایران کے حقوق، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے دائرے میں تعاون کریں گے تو ایران اور ملت ایران کا جواب بھی انہیں مثبت اور مناسب ہی ملے گا۔ 
خبر کا کوڈ : 350666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش