0
Sunday 16 Feb 2014 22:10

ڈیرہ بگٹی میں جاری آپریشن نے آمرانہ دور کی یاد تازہ کر دی ہے، طلال اکبر بگٹی

ڈیرہ بگٹی میں جاری آپریشن نے آمرانہ دور کی یاد تازہ کر دی ہے، طلال اکبر بگٹی

اسلام ٹائمز۔ جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے گذشتہ کئی روز سے جاری ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ، چھبدو، موروز، ڈوئی، پٹرکور، لوپ میرانی، پرنالہ میں جدید ہتھیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے استعمال نے آمرانہ دور کی یاد تازہ کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق دوران آپریشن گلو خان نوتھانی، بہرام خان نوتھانی، باشیرخان کھیازئی، نوروز خان مری، سلمان مری، وزیر خان مری، جان علی مری سمیت درجنوں افراد شہید ہوئے اور 6 خواتین اور 5 بچے بھی شہید ہوئے جبکہ درجنوں مرد خواتین اور بچے شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہزاروں مال مویشی جاں بحق کئے گئے اور سینکڑوں مال مویشی مال غنیمت سمجھ کر فورسز ساتھ لے گئے اور درجنوں بےگناہ افراد کو بلاجواز گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی میں حالیہ ظالمانہ کارروائیوں نے آمرانہ دور کی یاد تازہ کردی ہے۔ ایسی کارروائیاں جمہوری حکومت کو بدنام کرنے کی سازش ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے اپیل کی کہ ڈیرہ بگٹی میں جاری ظالمانہ کارروائیوں کا فوری طور پر نوٹس لیں۔ ایسی کارروائیاں نہ صرف ان کی جمہوری حکومت کے خلاف سازش ہیں بلکہ ملک کے وجود کو برقرار رکھنے کے مترادف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف خضدار سے اجتماعی قبریں دریافت ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب ڈیرہ بگٹی میں بےگناہ افراد مرد خواتین اور بچوں کو شہید کرکے لاشوں کے انبار لگائے جا رہے ہیں۔ بلوچستان میں ایسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں کہ نفرتوں کو فروغ حاصل ہو اور حالات اس نہج پر پہنچ جائیں کہ خدانخواستہ ملک ٹوٹ جائے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو بااختیار کہنے والی صوبائی حکومت کی ڈیرہ بگٹی میں جاری ظالمانہ آپریشن خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ بلوچستان کی صوبائی حکومت سیاسی کردار ادا کر رہی ہے، جیساکہ آمر ڈکٹیٹر مشرف دور حکومت میں اس وقت کی صوبائی حکومت کر رہی تھی اور اسی دور میں شہید وطن نواب محمد اکبر خان بگٹی اور ہزاروں پیر ورنہ شہداء بلوچستان کو شہید کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ڈیرہ بگٹی میں ظالمانہ آپریشن جاری ہے اور درجنوں افراد مرد خواتین اور بچے شہید ہو رہے ہیں۔ بےگناہ افراد کی بلا جواز اغواء نما گرفتاریاں جاری ہیں مگر صوبائی حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

خبر کا کوڈ : 352323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش