0
Wednesday 19 Mar 2014 12:10

امریکا میں شام کا سفارتخانہ اور قونصل خانے بند

امریکا میں شام کا سفارتخانہ اور قونصل خانے بند
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے واشنگٹن میں واقع شامی سفارتخانے اور مشی گن اور ٹیکساس کے قونصل خانے بھی بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے شام کو واشنگٹن میں واقع شامی سفارتخانہ اور مشی گن اور ٹیکساس میں قائم قونصل خانے بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکا نے شام کے غیر ملکی سفارتی عملے کو بھی 31 مارچ تک وطن چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شامی سفارت خانہ اور قونصل خانے بند کرنے کا فیصلہ شامی صدر بشارالاسد کی حامی حکومت کی لا قانونیت انتہا تک پہنچنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ شامی حکومت گزشتہ 3 سالوں میں ایک لاکھ 40 ہزارلوگوں کو قتل کر چکی ہے اس لئے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ شامی حکومت کی امریکا میں نمائندگی ہماری بے عزتی ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پساکی کا کہنا ہے کہ نیویارک میں واقع شام کا اقوام متحدہ کا مشن جاری رہے گا تاہم امریکا نے شام کے اقوام متحدہ کے سفارت کار بشار جعفری کی سفری حرکات کو 25 میل کے دائرے تک محدود کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے شامی سفارت خانے کی طرف سے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ امریکا میں مزید خدمات انجام نہیں دیں گے جب کہ شامی سفیر امریکا سے دسمبر 2011ء میں چلے گئے تھے اور امریکی دارالحکومت میں شام کا سفارت خانہ کچھ عرصے سے بغیر سفیر کے کام کر رہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 363418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش