0
Monday 24 Mar 2014 19:23

معزول صدر مرسی کے 529 حامیوں کو سزائے موت

معزول صدر مرسی کے 529 حامیوں کو سزائے موت
اسلام ٹائمز۔ مصر کے معزول صدر مرسی کے 529 حامیوں کو پولیس پر حملے اور ایک اہلکار پر تشدد کے الزام میں سزائے موت سنا دی گئی جبکہ 16 افراد کو بری کر دیا گیا۔ مصر کے شہر المنیا کی ایک عدالت نے یہ فیصلہ جاری کیا جس میں معزول صدر محمد مرسی کی حامی جماعت اخوان المسلمون کے 529 افراد کو سزائے موت کا حکم سنایا گیا۔ 150 سے زائد مشتبہ افراد پر ان کی غیر موجودگی میں مقدمہ چل رہا ہے۔ اس مقدمے کی سماعت میں غیر معمولی تیزی کا مظاہرہ کیا گیا اور پوری کارروائی صرف دو دن میں مکمل کر لی گئی۔ واضح رہے کہ پولیس اور فوج کی طرف سے ماضی میں پُرتشدد مظاہروں پر فائرنگ سے بھی سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مصر میں مقبول عوامی تحریک سے چار دہائیوں تک حکمرانی کرنیوالے صدر حسنی مبارک کو معزول کیا گیا۔ ان کی معزولی کے بعد ہونیوالے صدارتی انتخابات میں محمد مرسی کامیاب ہوئے لیکن فوج سے اختلافات کے بعد نہ صرف انہیں اقتدار سے معزول کر دیا گیا بلکہ انہیں طویل عرصہ سے قید میں رکھا گیا ہے اور آج بھی جب انہیں عدالت میں پیش کیا جاتا ہے تو وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ اب بھی قانونی طور پر صدر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 365316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش