0
Sunday 13 Apr 2014 19:03

سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن شروع کردیا

سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن شروع کردیا
اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔آپریشن گذشتہ شب حیدر کنڈاو میلے میں شدت پسندوں کے حملے کے بعد اغوا کئے افراد کی بازیابی کیلئے کیا جارہا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی اور کرم ایجنسی کے علاقوں میں فضائی کارروائی شروع کردی ہے، فضائی کارروائی میں گن شپ ہیلی کاپٹرز کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پربھرپور کارروائی کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آپریشن 50 سے زائد مغویان کی بازیابی کیلئے کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل شدت پسندوں نے حیدر کنڈاو میلے میں حملہ کرکے درجنوں افراد کو اغوا کرلیاتھا۔
خبر کا کوڈ : 372440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش