0
Saturday 10 May 2014 09:37

مقبوضہ کشمیر، الیکشن بائیکاٹ مہم چلانے پر گرفتاریاں سیاسی انتقام گیری ہے، آغا سید حسن

مقبوضہ کشمیر، الیکشن بائیکاٹ مہم چلانے پر گرفتاریاں سیاسی انتقام گیری ہے، آغا سید حسن
اسلام ٹائمز: جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن نے حالیہ بھارتی پارلیمانی انتخابات کے دوران الیکشن بائیکاٹ کی مہم چلانے والے گرفتار شدہ حریت قائدین و کارکنان اور سینکڑوں حریت پسند نوجوانوں کی مسلسل نظر بندی کو سیاسی انتقام گیری کی مثال قرار دیتے ہوئے گرفتار شدگان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، آغا سید حسن موسوی نے واضح کیا کہ ووٹ ڈالنا یا اس عمل سے لاتعلق رہنا ایک جمہوری حق ہے اسی طرح انتخابات کے بائیکاٹ کی مہم چلانا بھی تسلیم شدہ جمہوری حق ہے اور یہ حق استعمال کرنے والوں کو تھانوں، اذیت خانوں اور جیلوں میں مقید کرنا بذات خود جمہوری اقدار کی بیخ کنی ہے، مرکزی امام باڑہ بڈگام میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ عوام کے الیکشن بائیکاٹ سے بوکھلا گئی ہے اور اس کی سزا گرفتار شدہ حریت قائدین و کارکنان اور دیگر حریت پسند نوجوانوں کو دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ انتخابات سے عوام کی لاتعلقی بھارتی مظالم اور یہاں کی حکمران جماعتوں کی عوام سے دھوکہ دہی اور جھوٹے وعدوں کا فطری رد عمل ہے جس کا انتقام حریت پسند خیمے سے لیکر حکمران جماعتیں اپنی نا اہلی اور بھارتی مظالم پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہیں۔ آغا سید حسن نے حالیہ بارشوں سے علاقہ میر بحری میں پیدا شدہ سیلابی صورت حال پر متعلقہ حکام کی دانستہ بے حسی پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی انتظامیہ ڈل بچاؤ کے نام پر روز اول سے ہی اہلیان میر بحری کے جبری انخلاء کی پالیسی پر گامزن رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 381020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش