0
Sunday 22 Jun 2014 11:59

سانحہ لاہور، نیا گلو بٹ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں تعینات پولیس کانسٹیبل نکلا

سانحہ لاہور، نیا گلو بٹ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں تعینات پولیس کانسٹیبل نکلا
اسلام ٹائمز۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران سادہ کپڑوں میں ملبوس دونوں ہاتھوں میں پسٹل لئے فائرنگ کرنے والے گمنام کردار کا سراغ لگا لیا گیا ہے، نیا گلو بٹ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں تعینات پولیس کانسٹیبل نکلا۔ کیمرے کی آنکھ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران سادہ کپڑوں میں ملبوس دونوں ہاتھوں میں پسٹل لئے فائرنگ کرنے والے گمنام کردار کو سامنے لے آئی۔ میڈیا کے ذرائع کے مطابق یہ گمنام کردار ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں تعینات پولیس کانسٹیبل ہے اور اس کا نام ریاض بابر ہے۔ ریاض بابر پولیس کا ایسا بدنما داغ ہے جو متعدد مرتبہ ڈکیتی کی وارداتوں میں گرفتار بھی ہو چکا اور جیل بھی کاٹ چکا ہے، مگر پولیس کے اس گلو بٹ کو پولیس حکام کی آشیر باد حاصل رہی اور یہ ہر مرتبہ سزا سے بچ نکلتا۔ ریاض بابر ماڈل ٹاؤن آپریشن کے دوران دونوں ہاتھوں میں پسٹل لئے اپنی خفیہ کارروائیوں میں مصروف رہا اور اپنے پیٹی بھائیوں سے داد تحسین بھی وصول کرتا رہا۔ میڈیا نے تو پولیس کے اس بدنما کردار کو بےنقاب کر دیا، اب دیکھنا یہ ہے کہ اعلٰی حکام اس پر کیا ایکشن لیتے ہیں؟
خبر کا کوڈ : 394215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش