0
Saturday 12 Jul 2014 07:44
غزہ پر صیہونی حکومت کے منظم جرائم کی شدید مذمت

صیہونی جارحیت نے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو ٹھوس خطرے سے دوچار کر دیا ہے، حسن روحانی

صیہونی جارحیت نے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو ٹھوس خطرے سے دوچار کر دیا ہے، حسن روحانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے فلسطینیوں خاص طور پر غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے منظم جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے غیر جانبدار تحریک کی جانب سے اپنے ایک بیان میں تمام عالمی اور علاقائی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی انسانی و قانونی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے غزہ کے محاصرے کے مکمل خاتمے اور فلسطین کے عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کو یقینی بنائیں۔ ایران کے صدر اور غیر جانبدار تحریک کے مرحلہ وار سربراہ نے حالیہ دنوں میں غزہ پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں جن کے نتیجے میں سو سے زیادہ فلسطین شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں، کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے ایک مرتبہ پھر تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطین کے عوام کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا ہے اور صیہونی حکومت کی اس جارحیت نے علاقائی و عالمی امن و سلامتی کو ٹھوس خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ غیر جانبدار تحریک کے مرحلہ وار سربراہ اور اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے اس بیان میں تاکید کی ہے کہ غزہ میں میڈیکل سہولیات کے نہ ہونے کے نتیجے میں، غاصب صہیونی حکومت کے حالیہ فضائی حملوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو شدید قسم کی مشکلات کا سامنا ہے اور یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطین کے مظلوم عوام کی فوری طور پر مدد کریں۔
خبر کا کوڈ : 398993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش