0
Thursday 17 Jul 2014 23:45

فلسطینوں پر اسرائیل کی زیادتیوں کے خلاف حکومت کی خاموشی افسوسناک، عام آدمی پارٹی

فلسطینوں پر اسرائیل کی زیادتیوں کے خلاف حکومت کی خاموشی افسوسناک، عام آدمی پارٹی
اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیل کے ذریعہ معصوم اور نہتے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے خلاف بھارتی پارلیمنٹ میں بحث کی اجازت نہ دینے پر عام آدمی پارٹی نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں حقوق انسانی کی خلاف ورزی بڑے پیمانے پر ہورہی ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، اس سے حکومت کی خارجہ پالیسی پر سوال اٹھ کھڑا ہوتا ہے کہ نریندر مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کیا ہے؟ عام آدمی پارٹی نے اپنے پریس بیان میں کہا کہ پہلے یو پی اے حکومت اور اب این ڈی اے دونوں حکومتوں کا اسرائیل کے تئیں جھکاﺅ رہا ہے جس کی وجہ سے وہ فلسطینوں پر ہورہی زیادتیوں پر خاموش ہے جو کہ بہت ہی افسوسناک ہے۔ جس طرح اسرائیل معصوم فلسطینوں پر ہوائی حملے کر انھیں موت کے گھاٹ اتار رہا ہے وہ بین الاقوامی حقوق انسانی کی کھلی خلاف ورزی ہے اس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور پارٹی اس پر واضح موقف رکھتی ہے کہ ہندوستان کو اتنے اہم ایشو کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے تھا جب کہ ہمارا ملک ہمیشہ ہی فلسطین کاز کے لیے آواز اٹھاتا رہا ہے، حکومت کو اس مسئلہ کو انسانیت کے طور پر اٹھانا چاہئے تاکہ حقوق انسانی کی پامالی کے واقعات کو روکا جاسکے، عام آدمی پارٹی ان تین اسرائیلی شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتی ہے لیکن اس کے لیے بے گناہ فلسطینوں جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں کو موت کے گھاٹ اتارا جائے، کسی بھی لحاظ سے جواز فراہم نہیں کرتا ہے، اسرائیل کا یہ عمل مذمت کے قابل ہے، ہم اقوام متحدہ اور دیگر حقوق انسانی کے اداروں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ مداخلت کرکے اس قتل و خون کو بند کرائیں اور امن و امان کو قائم کرنے میں مدد کریں۔
خبر کا کوڈ : 400046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش