0
Wednesday 27 Aug 2014 20:33
شہباز شریف کو تو سانحہ ماڈل ٹاون کے موقع پر ہی استعفیٰ دیدینا چاہئے تھا

نواز شریف کی جانب سے پارلیمان کے وقار کی بات کرنا حیران کن ہے، یوسف رضا گیلانی

نواز شریف کی جانب سے پارلیمان کے وقار کی بات کرنا حیران کن ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہے، لیکن مسلم لیگ ن نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے گو گیلانی گو کے نعرے لگائے تھے، جب مجھے نااہل قرار دیا گیا تو فیصلہ وزیر اعظم کے نہیں پارلیمنٹ کے خلاف آیا تھا، یوسف رضا گیلانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کاش اس وقت نواز شریف نے پارلیمنٹ کا احترام کیا ہوتا، جسطرح نواز شریف نے کہا کہ پارلیمان میرے ساتھ ہے، اس وقت پارلیمان میرے بھی ساتھ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے میرے پارلیمنٹ میں داخلے پر رکاوٹ ڈالی، ہم نے پارلیمنٹ کا وقار بلند کیا، نواز شریف نے پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی، آج نواز شریف نے پارلیمنٹ کے وقار کی بات کی تو حیرانی ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بطور اپوزیشن نواز شریف کیخلاف تحریک نہیں چلا رہے، ہم آئین کیساتھ ہیں، شہباز شریف کے مستعفی ہونیکی طاہر القادری سے اجازت لے رہے ہیں، شہباز شریف کو تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے وقت ہی استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔
خبر کا کوڈ : 406956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش