0
Wednesday 10 Sep 2014 16:50

آئی ڈی پیز کے لیے ایک ارب روپے امداد کا اعلان

آئی ڈی پیز کے لیے ایک ارب روپے امداد کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز منگل کو شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ضربِ عضب سے متاثرہ افراد کے لئے ایک ارب روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ فنڈز کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ان افراد کی زندگیوں کو معمول پر لانا ہمارا عزم ہے، جو دہشت گردی کے خاتمے میں حکومتی کوششوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ارب روپے کی یہ رقم ستمبر 2014 کے آخر تک متاثرہ افراد کی ضروریات کو پورا کرے گی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے اب تک کل 2 اعشاریہ 8 ارب روپے فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو جاری کیے ہیں۔ وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت رقم کی تقسیم میں محتاط ہے اور یہ رقم جاری کرنے سے قبل ہم نے ایف ڈی ایم اے سے جون سے اگست تک ہونے والے اخراجات کی تمام تفصیلات حاصل کی تھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کل 60 ہزار خاندان حکومتی پلان کے تحت ہر ماہ 12 ہزار روپے کی رقم حاصل کر رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کچھ بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ ان افراد میں گندم کی فراہمی کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔ اس مقصد کے تحت قومی فوڈ سیکیورٹی اور ریسرچ کی وزارت کی جانب سے بھی 25 ہزار ٹن گندم عالمی ادارے برائے غذائی پروگرام اور پاسکو کو جاری کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 409086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش