0
Friday 12 Sep 2014 18:16

ایس یو سی کی ملت جعفریہ کے آئینی حقوق اور تحفظ کے لئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں، شیخ مرزا علی

ایس یو سی کی ملت جعفریہ کے آئینی حقوق اور تحفظ  کے لئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں، شیخ مرزا علی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل گلگت آرگنائزنگ کمیٹی کی تنظیم سازی کی مہم کے سلسلے میں شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر شیخ مرزا علی، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید حسن شاہ کاظمی، ڈویژنل صدر شیخ سجاد قاسمی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری عمران حسین، ضلعی آرگنائزر سید قائم علی شاہ کاظمی، ممبر آرگنائزنگ کمیٹی شیخ اقبال حسین، شیخ اجمل حسین قاسمی، پریس سیکرٹری سید وقار حسین رضوی اور دیگر عہدیداران نے تنظیم سازی مہم کے دوران محلہ ڈاکپورہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعدا نے شرکت کی۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ مرزا علی نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل نے ملت جعفریہ کے آئینی حقوق اور تحفظ کیلئے جو خدمات سرانجام دی ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں اور اس تحریک میں کئی شہیدوں کا لہو شامل ہے، بالخصوص شہید آغا سید ضیاءالدین رضوی کا پاک خون تحریک میں شامل ہے اور یہ تحریک اپنی منزل کی طرف راوں دواں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک اور عالمی سطح پر ملت جعفریہ کیخلاف مذموم سازشیں ہو رہی ہے مگر قیادت کی مدبرانہ حکمت عملی کی وجہ سے دشمن ناکام ہے لہٰذا ہمارا فریضہ بنتا ہے کہ ہم اپنے محبوب قائد کے ہاتھوں کو اور زیادہ مضبوط کریں اور اس تنظیم سے وابستہ رہیں۔ اس موقع پر شیخ سجاد قاسمی نے کہا کہ تنظیم نظریاتی افراد کی وجہ سے اپنی منزل تک پہنچ جاتی ہے اور تنظیم میں نظریاتی افراد کی بہت زیادہ اہمیت ہے آج شیعہ علماء کونسل پاکستان اس نظریئے پر کاربند ہے جو نظریہ نظام ولایت فقیہ کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر اتحاد بین المسلمین کے لیے شیعہ علماء کونسل پاکستان بالخصوص قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ ہمارا موقف دو ٹوک ہے ہم اس ملک میں عدل اور انصاف کا قیام چاہتے ہیں۔ تنظیم سازی کے مرحلے میں اشرف حسین صدر، شیخ محمد علی ساقی نائب صدر، سید ابرار حسین جنرل سیکرٹری اور سید جعفر حسین کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 409364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش