0
Wednesday 1 Oct 2014 22:16

وزیراعظم نااہلی کیس، لارجر بنچ بنانیکی تینوں درخواستیں مسترد

وزیراعظم نااہلی کیس، لارجر بنچ بنانیکی تینوں درخواستیں مسترد
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت کیلئے سات رکنی لارجر بنچ بنانے کی تینوں درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین، اسحاق خان خاکوانی اور گوہر نواز سندھو کی جانب سے سپریم کورٹ میں الگ الگ درخواستیں دائر کی گئیں تھیں جن میں استدعا کی گئی تھی کہ وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت کیلئے سات رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا جائے۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اپنایا تھا کہ معاملہ قومی اہمیت کا ہے جس میں اہم آئینی اور قانونی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ ان درخواستوں کو تین رکنی بنچ کی بجائے سات رکنی بنچ کو سننا چاہیئے۔ درخواست گزار اسحاق خاکوانی کی جانب سے جسٹس جواد ایس خواجہ کو بنچ سے الگ کرنے کی درخواست بھی کی گئی تھی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے تینوں درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ اب اس اہم معاملے کی سماعت کل جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ہی کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 412747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش