0
Thursday 16 Oct 2014 20:23

سعودی عالم دین شیخ باقرالنمر کو سنائی جانیوالی سزائے موت قابل تشویش ہے، نظرثانی کیجائے، علامہ ساجد نقوی

جمہوری احتجاج کو نفاق کا رنگ دینا افسوسناک ہے، ایک طبقہ کو دیوار سے لگانے سے نفاق کا خدشہ ہے، عارف واحدی
سعودی عالم دین شیخ باقرالنمر کو سنائی جانیوالی سزائے موت قابل تشویش ہے، نظرثانی کیجائے، علامہ ساجد نقوی
 اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی جانب سے سعودی عرب کی ممتاز دینی و مذہبی شخصیت آیت ا۔۔ شیخ نمر باقر النمر کو دی جانیوالی سزائے موت پر گہری تشویش کا اظہار، آیت اللہ باقر نے ہمیشہ اتحاد امت کیلئے خدمات انجام دیں، جمہوری انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا حق ہے، سعودی حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ جمعرات کے روز اپنے بیان میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے سعودی عرب کے ممتاز عالم دین آیت اللہ نمر باقر النمر کو دی جانیوالی سزائے موت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ باقر باصلاحیت، صاحب علم و دانش اور ممتاز عالم دین ہیں، ان کی خدمات قابل قدر ہیں، جنہوں نے ہمیشہ اتحاد امت کیلئے خدمات انجام دیں۔ کسی بھی معاملے پر مختلف نکتہ نگاہ یا اختلاف رائے جمہوری حق ہے، یہ معاملہ ایسا نہیں کہ جو ناقابل برادشت ہو۔ اس لئے مفاہمت کی پالیسی اپناتے ہوئے سعودی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور سزائے موت کو معطل کیا جائے کیونکہ اس اقدام سے امہ میں اضطراب بڑھ رہا ہے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بھی آیت اللہ شیخ نمر باقرالنمر کو دی جانیوالی سزائے موت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر آواز احتجاج بلند کریں، کیونکہ اپنے حقوق کی خاطر جمہوری انداز میں احتجاج کرنا کسی بھی شہری کا حق ہے، اس معاملے کو طول دے کر اس کی زندگی کے خاتمے کا فرمان جاری کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مکتبہ فکر کو نشانہ بنانے کی پالیسی انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری انداز میں احتجاج کرنے سے نہیں بلکہ ایک طبقہ کو دیوار سے لگانے سے نفاق پیدا ہونے کے خدشات بڑھتے ہیں، امید ہے کہ مفاہمتی پالیسی اپنا کر معاملات کو حل کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 414964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش