0
Friday 17 Oct 2014 01:57
کوئی طاقت ہمیں نیا پاکستان بنانے سے نہیں روک سکتی

آزادی مارچ سے قبل ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ نواز شریف کا استعفٰی لئے بغیر واپس نہیں آونگا، عمران خان

سرگودھا میں بڑا جلسہ ہوگا، ملتان نے بتا دیا کس کو عزت ملی اور کس کو ذلت
آزادی مارچ سے قبل ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ نواز شریف کا استعفٰی لئے بغیر واپس نہیں آونگا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ جاوید ہاشمی کی سیاست اس طرح ختم ہو رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی نے غلط بیانی سے کام لیا۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کپتان نے نوجوانوں کو کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی شکست تسلیم نہ کریں، کوئی چیز ناممکن نہیں، بڑے کام کیلئے اپنے اندر کے خوف کو ختم کرنا ہوگا، جاوید ہاشمی کی سیاست اسطرح ختم ہونے پر افسوس ہے، جاوید ہاشمی نے غلط بیانی سے کام لیا، جاوید ہاشمی نے کہا کہ پی ٹی آئی فوج کے کہنے پر دھرنا دے رہی ہے، سرگودھا میں بڑا جلسہ ہوگا، بڑی عید سے پہلے نیا پاکستان بن جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آج خوش ہونا چاہئے تھا لیکن مجھے افسوس ہے کہ ہاشمی صاحب کی سیاست ختم ہو جانے جا رہی ہے، یقیناً یہ افسوسناک ہے مگر مجھے آج بھی دکھ ہے کہ جاوید ہاشمی نے میرے اور پارٹی کے خلاف غلط بیانی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کل سرگودھا میں تاریخی دھرنا ہوگا، میری عوام سے پرزور اپیل ہے کہ اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور کل میرا پیغام سننے ضرور آئیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے جلسے میں بھی "گو نواز گو" زیادہ ہوگا۔ شکست تسلیم کرنے تک انہیں کوئی نہیں ہرا سکتا۔ آصف زرداری کیلئے سیاست کا مطلب پیسہ بنانا ہے، ہمارے لیے سیاست ملک کی خدمت ہے۔ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب میں کپتان نے نوجوانوں کو کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی شکست تسلیم نہ کریں، کوئی چیز ناممکن نہیں بڑے کام کیلئے اپنے اندر کے خوف کو ختم کرنا ہوگا۔ انھوں نے سابق صدر آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے سیاست کا مطلب صرف پیسہ بنانا ہے جبکہ تحریک انصاف کے نزدیک سیاست ملک کی خدمت ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ آزادی مارچ سے قبل ہی فیصلہ کر چکے تھے، نواز شریف سے استعفٰی لئے بغیر واپس نہیں آئیں گے۔ اللہ نے ہمیں تقدیر بدلنے کا سنہری موقع دیا ہے، کوئی طاقت ہمیں نیا پاکستان بنانے سے نہیں روک سکتی۔ عمران خان نے اقرار کیا کہ بڑے سیاسی مگر مچھوں کی وجہ سے سیاست اسپتال بنانے سے زیادہ مشکل ہے۔
خبر کا کوڈ : 415006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش