0
Monday 20 Oct 2014 17:39

شکیل اصغر آئی ایس او لاہور ڈویژن کے صدر منتخب

شکیل اصغر آئی ایس او لاہور ڈویژن کے صدر منتخب
 اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کا سالانہ ڈویژنل کنونشن جعفریہ کالونی لاہور میں منعقد ہوا کنونشن میں لاہور ڈویژن بھر کے تعلیمی اداروں کے طلباء نے شرکت کی۔ کنونشن میں تعمیر ملت بذریعہ تعلیم کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں ماہرین تعلیم نے جاب ہنٹنگ اور کیریئر گائیڈنس پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی ایک لازمی عمل ہے جس کے لئے آئی ایس او مصروف عمل ہے۔

کنونشن میں شہداء کی بے نظیر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے افکار شہداء کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس سے علامہ شبیر بخاری نے خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء زندہ ہیں اور انکے مقدس خون کی بدولت ملت کے نوجوانوں میں حرارت و تحریک موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی یاد منانا کسی سعادت سے کم نہیں۔ سیمینار میں میں طلبا کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ کنونشن کے آخری روز نئے میرکاروان کا انتخاب کیا گیا۔ سابقہ نائب مرکزی صدر ابوذر نے انتخابی عمل کی نگرانی کی اور اکثریت رائے سے شکیل اصغر کو صدر منتخب کر لیا گیا۔ نو منتخب صدر سے ابوذر حیدر نے حلف لیا۔
خبر کا کوڈ : 415557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش