0
Wednesday 22 Oct 2014 21:28

بلوچستان میں مذہب کے نام پر گھناؤنے مظالم کئے گئے، محمد خان اچکزئی

بلوچستان میں مذہب کے نام پر گھناؤنے مظالم کئے گئے، محمد خان اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ موجودہ حکومت کے اقدامات کی بدولت گھناؤنے مظالم کی رات گزر چکی ہے اور امن کی بحالی کی صبح نمودار ہونے والی ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو انصاف اور امن کی فراہمی کو یقینی بنائیں، جس کیلئے وہ کوشاں ہے۔ تعلیم کے فروغ کے بغیر کسی بھی معاشرے کی ترقی ناگزیر ہے۔ گورنر محمد خان اچکزئی نے کہا کہ امن و امان کی بحالی، عوام کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ حکومت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان میں تعلیم و ترقی کے لئے واحد راستہ ہے۔ تعلیم کا حصول صرف روزگار کے لئے نہیں بلکہ کردار سازی، بہتر معاشرے کے قیام کیلئے بھی ضروری ہے۔ حکومت نے بھی تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے۔ اس لئے حکومت ان شعبوں پر توجہ دے رہی ہے۔

گورنر بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ کا پچاس سالہ امن بحال کرنے کیلئے تعلیم کو فروغ دینا ہوگا تاکہ نوجوان نسل آگے آئے اور تعلیمی میدان میں عبور حاصل کرکے صوبے میں امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔ صوبے میں مذہب اور مختلف ناموں پر گھناؤنے مظالم کئے گئے مگر اب ظلم و ستم کی رات ختم اور امن کی صبح نمودار ہونے والی ہے۔ ریاست صوبے میں انصاف اور امن کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے تاکہ اس کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔ تقریب کے اختتام پر گورنر بلوچستان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ اور طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔
خبر کا کوڈ : 415987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش