0
Thursday 23 Oct 2014 08:58

کینیڈا، پارلیمنٹ پر حملے ميں ايک سيکيورٹی اہلکار زخمی، تمام پارلیمنٹیرینز محفوظ، حملہ آور مارا گیا

کینیڈا، پارلیمنٹ پر حملے ميں ايک سيکيورٹی اہلکار زخمی، تمام پارلیمنٹیرینز محفوظ، حملہ آور مارا گیا
اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پارلیمنٹ پر حملے ميں ايک سيکيورٹی اہلکار زخمی ہوگيا، پوليس کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گيا۔ عينی شاہدين کے مطابق حملہ آور اوٹاوا نيشنل وار میموریل کی طرف سے فائرنگ کرتا ہوا سرکاری عمارتوں کی طرف بڑھا، فائرنگ سے نيشنل وار ميموريل پر سيکيورٹی کے فرائض انجام دينے والا ايک فوجی زخمی ہوگيا۔ کينيڈين پارليمنٹ کے اندر اور باہر بھی گولياں چلنے کی آوازيں سني گئيں، کینیڈا کے 2 ارکان پارلیمنٹ نے تصديق کی ہے کہ مسلح شخص ہلاک ہوگیا، تاہم اس کی شہريت کے بارے ميں معلوم نہ ہوسکا، کينيڈين حکام کے مطابق وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر سمیت تمام پارلیمنٹیرین محفوظ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 416021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش