0
Thursday 23 Oct 2014 23:22

شیعہ ہزارہ قوم پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، بلوچستان نیشنل پارٹی

شیعہ ہزارہ قوم پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، بلوچستان نیشنل پارٹی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی مذمتی بیان میں ہزار گنجی میں شیعہ ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے 8 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ ہزارہ قوم اور فضل الرحمان پر ہونے والے حملوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ بلوچستان میں یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ یہاں امن و امان کی حالت مخدوش ہو۔ عوام کی جمہوری جدوجہد پر بھی قدغن لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پارٹی نے ہمیشہ بےگناہ نہتے لوگوں کے قتل و غارت گری کی مذمت کی ہے۔ چاہے کسی بھی قوم، مذہب اور فرقے سے ہوں۔ ایسے واقعات قابل تشویش حد تک بڑھتے جا رہے ہیں۔ پارٹی کا واضح موقف رہا ہے کہ ترقی پسند خیالات، افکار، روشن خیال سوچ کو اپنا کر انسانیت کی قدر کو اولویت دیتے ہوئے مذہبی رواداری کو تقویت دی جائے۔ جس میں سب شیر و شکر ہو کر رہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان میں ایسے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔ ضرورت ان عوامل کو ڈھونڈنے کی ہے، جن کی وجہ سے بلوچستان کے حالات ابتری کی جانب گامزن ہوں۔ جنرل ضیاء کے دور کے بعد جن لوگوں کو اس دور سے آمروں نے آگے لا کر ان کی مالی مدد کی، آج انہی اسباب و وجوہات کی وجہ سے حالات اس نہج تک پہنچ چکے ہیں۔ جس سے مذہبی جنونیت اور انتہاء پسندی کی وجہ سے معاشرے میں ایسے رجحانات بڑھتے جا رہے ہیں۔ جس سے عوام باہم دست و گریباں ہوں۔ بیان میں کہا گیا کہ ان واقعات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ پارٹی کی جانب سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے واقعات کے روک تھام میں حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہ رہے۔ امن و امان کی بحالی حکومت کی ذمہ داری ہونی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 416176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش