0
Wednesday 29 Oct 2014 20:25
پاکستان سے محبت کا جرم

جماعت اسلامی بنگلادیش کے ایک اور رہنما کو سزائے موت کا حکم

جماعت اسلامی بنگلادیش کے ایک اور رہنما کو سزائے موت کا حکم
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بنگلا دیش کے رہنما مطیع الرحمان نظامی کو سزائے موت کا حکم جاری کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگی جرائم سے متعلق بنگلا دیش کی عدالت نے 1971 کے دوران فسادات کے الزام میں جماعت اسلامی بنگلادیش کے 71 سالہ رہنما مطیع الرحمان نظامی کو قتل، عصمت دری اور لوٹ مار کے الزامات پر سزائے موت کا حکم جاری کر دیا ہے، جبکہ اس سے قبل خصوصی عدالت کے حکم پر جماعت اسلامی کے رہنما ملا عبدالقادر کو بھی پھانسی دے دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کی حکومت نے 1971 میں پاک فوج کے ساتھ تعاون اور بنگالی عوام کے خلاف جرائم کے ذمہ داروں کے تعین اور انہیں سزا دینے کے لئے خصوصی ٹریبونل قائم کیا تھا، جو جماعت اسلامی بنگلا دیش کے رہنما علی احسن محمد مجاہد کو سزائے موت اور غلام اعظم کو 90 سال قید کی سزا سنا چکا ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان نے ان سزاوں پر سخت احتجاج کیا ہے اور پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بنگلہ دیشی حکومت کی ان ظالمانہ کاروائیوں کو رکوانے کے لیے دفتر خارجہ کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 417130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش