0
Saturday 13 Aug 2016 17:42

ایم ڈبلیو ایم قم کے زیراہتمام شہید قائد علامہ عارف الحسینی کی 28ویں برسی کی تقریب

ایم ڈبلیو ایم قم کے زیراہتمام شہید قائد علامہ عارف الحسینی کی 28ویں برسی کی تقریب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے زیراہتمام قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کا پروگرام مدرسہ حجتیہ کی مسجد میں بعد از نماز مغربین منعقد ہوا۔ برسی کی تقریب سے ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری، ڈاکٹر راشد عباس نقوی اور امور خارجہ کے مسئول حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے خطاب کیا۔ مقررین نے شہید کی زندگی کے مختلف ابعاد، تاریخ پاکستان اور شیعیان پاکستان کے مختلف ادوار کو تجزیہ و تحلیل کے ساتھ حاضرین کے سامنے پیش کیا۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شریک ہوکر ایک مرتبہ پھر اپنے مظلوم اور شہید قائد کے ساتھ  اظہار یکجہتی کیا، شیطان بزرگ اور اس کے حواریوں کو یہ پیغام دیا کہ شہید حسینی کے معنوی اقدار کے وارث زندہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 560268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش