0
Wednesday 29 Mar 2017 18:17

لاہور، امریکی قونصلیٹ کے زیراہتمام دکھاوے کی بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی

لاہور، امریکی قونصلیٹ کے زیراہتمام دکھاوے کی بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور امریکی قونصلیٹ کے زیراہتمام پی سی ہوٹل میں ہونیوالی چوتھی سالانہ انٹرنیشنل بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی۔ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی مقررین نے قیام امن پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور امریکی قونصلیٹ کے اشتراک سے منعقدہ چوتھی بین المذاہب کانفرنس میں ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مراد اور امریکہ، بھارت، افریقہ اور پاکستان سمیت مختلف ممالک سے 50 سے زائد مذہبی سکالرز، دانشوروں اور مفکرین اور امریکہ کی مختلف جامعات کے طلباء نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں مختلف مذاہب اور مکاتب فکر کے علماء نے مذاہب کے مابین درپیش مسائل اور چیلنجز کے موضوع پر گفتگو کرکے ان کے حل کیلئے غور و فکر کیا۔ ڈاکٹر حسن صہیب مراد کا کہنا تھا کہ مذہبی ہم آہنگی پیدا ہونے سے پوری دنیا میں امن کی فضاقائم کرنے میں مدد ملے گی۔ غیر ملکی مقررین کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ مختلف مذاہب کے درمیان اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر امن کیلئے کام کرنا ہوگا۔ مقررین نے کہا کہ موجودہ حالات اس بات کا تقاضا کر رہے ہیں کہ مختلف مذاہب کے ذمہ داروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے مسائل کا حل نکالا جائے تاکہ حالات مزید خرابی کی طرف نہ بڑھ سکیں۔ دوسری جانب مبصرین نے کانفرنس کے انعقاد کو دکھاوا قرار دیا ہے۔ مبصرین نے کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سپانسر ہے اور ہیلری کلنٹن کے اعترافات ریکارڈ پر ہیں کہ دنیا میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو امریکہ کی سرپرستی حاصل ہے، ایسی صورتحال میں جب امریکہ ایک طرف دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے تو دوسری جانب ایسی کانفرنسز کروا کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مبصرین نے کہا کہ امریکی قونصلیٹ کو اس کانفرنس کے انعقاد سے قبل اپنی حکومت سے رابطہ کرکے ڈونلڈ ٹرمپ سے یہ پوچھ لینا چاہیے تھا کہ 7 مسلمان ممالک کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کیوں عائد کی گئی کیا پورے 7 ممالک کے عوام دہشت گرد ہیں؟ مبصرین نے اسے امریکہ کا دوہرا معیار قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 622696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش