0
Friday 19 Apr 2024 11:18

لاہور، جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس شروع ہوگیا

لاہور، جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس شروع ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کا تین روزہ اجلاس  نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں شروع ہو گیا۔ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس منصورہ میں تین دن جاری رہے گا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان صدارت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کی سالانہ رپورٹ پیش ہو گی اور جائزہ لیا جائے گا، جبکہ اجلاس میں مجالس قائمہ اور کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش ہونگی۔

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق مرکزی مجلس شوری اہم قومی ایشوز پر قراردادوں کی منظوری بھی دے گی، جبکہ حافظ نعیم الرحمان شوری سے مشاورت کے بعد نظم جماعت کا اعلان کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمان سیکرٹری جنرل اور نائب امراء جماعت کا اعلان کریں گے۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق اجلاس کے اختتام پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1129673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش