0
Sunday 15 Apr 2018 18:46

شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کیخلاف راولپنڈی میں احتجاجی مظاہرہ

شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کیخلاف راولپنڈی میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک اتحاد امہ کے زیراہتمام راولپنڈی پریس کلب کے باہر شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں مختلف مکاتب فکر کے مسلمان رہنماؤں کے علاوہ مسیحی برادری کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے استعماری طاقتوں کی طرف سے کمزور قوموں پر مظالم کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ آواز اٹھانے پر زور دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ اور برطانیہ نے پہلے بھی بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا بہانہ گھڑ کر عراق پر حملہ کیا تھا اور آج کیمیکل ہتھیاروں کا بہانہ بنا کر شام پر چڑھائی کر دی ہے۔ امریکہ ایک کے دوسرے اسلامی ملک کو تباہ کرنے کے راستے پر گامزن ہے۔ بےرحم سرمایہ دار قوتیں اپنا اسلحہ بیچنے کے لیے انسانیت کا خون بہا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 718116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش